قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صد ر مسلم لیگ (ن)ترکیہ ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاپاکستان پہنچنے کا ا علان خوش آئند ہے،مریم نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے۔میاں نوازشریف نے انہیں پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دئیے ہیں۔مریم نوازشریف پنجاب میں دورے اور سینئررہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت گروپ ‘‘حسیب پندھیر’’سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اس بار الیکشن میں(ن)لیگ2013ء کی طرح کلین سویپ کریگی،عمران نیازی کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔انتخابا ت میں پی ٹی آئی تانگہ پار ٹی ثابت ہو گی،تبدیلی والو ں کو قوم آزما چکی ہے عام انتخابا ت میں قوم کسی تبدیلی والے کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔آخر میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے ہمیشہ اپنی ذات کی سیاست کی ،ان کو ملک کے غریب عوام مہنگائی بیروزگاری سے کوئی غرض نہیں وہ اقتدار کی خاطر اسمبلیاں تو کیا ملک توڑ نے کیلئے بھی تیار ہوجائے گا۔