لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔100 انڈیکس گزشتہ روز 40 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 831 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی گزشتہ روز بلند ترین سطح 39 ہزار 65 رہی۔ بازار میں 15 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 179 ارب روپے ہے۔
سٹاک ایکسینج:ملا جلا رجحان،100انڈیکس 38ہزار 831پر بند
Jan 20, 2023