ڈگری (نامہ نگار) ڈگری میں بکرے اور گائے مین سڑکوں چوراہوں اور گھروں پر ذبح کرکے گوشت فروخت کیا جانے لگا ڈگری کے شہری جو گوشت کھا رہے ہیں اس کا معیار کیا ہے اس کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی بھی ادارہ تیار نہیں اس سلسلے میں جب صحافیوں نے قصابوں سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈگری میں قائم مذبحہ خانہ میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہے جس کے باعث جانوروں کو سڑکوں پر ذبح کرنے پر مجبور ہیں شہر میں قصابوں کی تعداد زیادہ جبکہ مذبحہ خانہ میں گنجائش کم ہے اگر شہر کے تمام قصاب بیک وقت یہاں جانور ذبح کرنے لگے تو روز لڑائی جھگڑے ہوں گے. وٹرنری ڈاکٹر سے جب اس حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں تو ڈاکٹر رازق حسین لغاری نے بتایا ڈگری میں جانور مذبحہ خانے پر ذبح ہی نہیں کیے جا رہے تو میں کس طرح ان جانوروں کی صحت کے بارے میں تصدیق کر سکتا ہوں ٹاون کمیٹی ڈگری مجھے سلاٹر الاؤنس اور سامان مہیا کرے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری مجھے اس حوالے سے لیٹر لکھے جانوروں کو سلاٹرہاؤس میں ذبح کرنے کے لئے قصابوں کو پابند کرے میں اگلے دن سے ہی کارروائی کا آغاز کروں گا۔