لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر محکمہ صحت کے ملازمین نے گیارہویں روز بھی ٹوکن ہڑتال جاری رکھتے ہوئے ڈویژنل سطح پر احتجاجی کال کے سلسلے میں سول ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ شہر کے مختلف روڈ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔