بچوں میں غذائی قلت ایک  اہم مسئلہ ہے، ڈی سی ضلع قمبر 


شہداد کوٹ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرضلع قمبر شہدادکوٹ سلیم اللہ اوڈھو نے کہاہے کہ اس وقت بچوں میں غذائی قلت ایک اہم مسئلہ ہے جس کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی سخت ضرورت ہے غذائی قلت بدنامی کا باعث ہے اور غذائی قلت کا سامنا کرنے والے بچوں کو متوازن خوراک کی اشد ضرورت ہے۔  یہ بات انہوںنے ڈی سی سیکریٹریٹ قمبرمیں میل نیوٹریشن کے حوالے سے افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت ضلع قمبر شہدادکوٹ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ضلع بھر کے آل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی سی سلیم اللہ اوڈھو نے کہاکہ محکمہ صحت کے افسران کو بچوں میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے شہر شہر اور گاؤں میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا تاکہ کمسن بچے کم عمری میں ہی مختلف بیماریوں کا شکار نہ ہوسکیں انہوںنے کہاکہ لوگوں کی اکثریت اپنے ذریعہ آمدن سے محروم ہونے کی وجہ سے بھی خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں جس سے صحت کے حوالے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیںاور خوراک کی کمی کی وجہ سے بچوں پر پڑنے والے اثرات نمایاں ہیں جبکہ یہ وقت بچوں میں مستقبل کی صحت اور اسکول میں تعلیم حاصل کی صلاحیت کے علاوہ مستقبل کے روزگار کے بارے میں راہ متعین کرتا ہے انہوںنے کہاکہ ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بچوں میں خوراک کی کمی کے حوالے سے پڑنے والے اثرات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی کوشش کرکے مناسب خوراک کی کمی یا قلت کی وجہ سے لاغر ہونے والے بچے جو ذہنی وجسمانی نشونما کا شکار ہیں انہیں ہنگامی اقدامات کے ذریعے خوراک کی کمی کا سامنا کرنے سے بچایا جائے ، اس موقع پر ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار تونیو سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں خوراک سے متعلق ہر ماہ خصوصی اجلاس منعقد کرکے اس کی باقاعدہ رپورٹ ڈی سی آفیس قمبر میں جمع کرائی جائے تاکہ خوراک کے حوالے سے صحیح اعداد وشمار حاصل ہوسکیں ۔

ای پیپر دی نیشن