لاڑکانہ، رابعہ سیال کو ڈپٹی کمشنر کا  اضافی چارج  ،نوٹیفکیشن جاری


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے لاڑکانہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون رابعہ سیال کو ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج دیدیا ،نوٹیفکیشن جاری ۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی منظوری سے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر غلام عباس ملک کے باضابطہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 گریڈ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال کو ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا چارج دے دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل لاڑکانہ میں تعینات ڈپٹی کمشنر طارق منظور تربیت کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لاڑکانہ رابعہ سیال ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے فرائض انجام دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن