سکرنڈ، مہران کالونی پرائمری اسکول میںچوری 


سکرنڈ(رپورٹ اعظم راول) سکرنڈ کی مہران کالونی کے پرائمری اسکول میں چوری روز کا معمول، اساتذہ کا تھانے کے سامنے احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق مہران کالونی کے اسکول میں آئے روز چوری کے خلاف اسکول کے اساتذہ نے سکرنڈ تھانے کے سامنے احتجاج کیا ہے اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر وزیر علی رند نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میرے اسکول میں چوری روز کا معمول بن گیا ہے ،چور اسکول کا فرنیچر،سیور اور پنکھے تک اٹھا کر لے گئے ہیں ،شکایت کرنے کے باوجود پولیس کوئی ایکشن نہیں لیا،چوروں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے تو غنڈہ عناصر نے ہم پر حملہ کر کے ہمیں زودوکوب کیا ہے اگر ہمارے ساتھ انصاف نا کیا گیا تو ہم اسکول احتجاج کے طور پر بند کر دیں گے جب ڈی ایس پی سکرنڈ سے سوال کیا گیا تو ڈی ایس پی نے بتایا کہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایک دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن