لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ شہید عبدالمالک بھٹو کی حدود رائس کینال روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر یوٹیلٹی سٹور میں گھس کر اسلحے کے زور پر اسٹور انچارج ملازمین اور صارفین کو یرغمال بناکر ایک لاکھ 32 روپے اور 5 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، اس موقع پر یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج محمد بچل بھٹو نے بتایا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے یوٹیلٹی اسٹور میں گھس کر اسلحے کے زور پر مجھ سمیت ملازمین اور صارفین کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 32 لاکھ روپے نقدی اور 5 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مسروقہ رقم اور موبائل فون واپس کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔