سند ھ بھر میں ہلکی بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ

Jan 20, 2023


ڈوکری+ نوڈیرو+ نصیر آباد+ دھابیجی+شہداد پور+ میرپور خاص+ ٹنڈوآدم(نامہ نگاران+ بیورو رپورٹرز)ڈوکری میں گزشتہ روز سردی میں اضافہ ہو گیا، جبکہ ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا، پارہ گرنے سے گزشتہ رات کئی مقامات پر پانی جزوی طور پر جم گیا، سردی سے بچیں، گزشتہ روز صبح سردی کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا، لوگوں نے گرم کپڑے پہن کر سردی سے بچایا۔محراب پور اور کچے کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، سابیریاکی یخ بستہ ٹھنڈی اور تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے آج دن میں درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ اور رات اوقات میں درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ ہوگیا ، شدید سردی سے ہر قسم کی تجارت اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور سرشام ہی کاروباری مراکز بند ہونا شروع ہوگئے،لوگ گھروں تک محدود رہے، رابطہ سڑکیں (لنک روڈ) ویران اور ٹریفک معمول سے کم نظر ا?ئی،ہلکی بارش سے دن کے اوقات میں ہی اکثر بازار ویرانگی کا سماں پیش کرتے نظرا?ئے،شدید سردی میں شہر میں گیس کی سہولت موجود نہ ہونے اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات اور بھی بڑھا دی ہیں ، جبکہ ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔نوڈیرو میں  محکمہ موسمیات کے اعلان کیمطابق سندھ کے کئی اضلاع میں بارشی سپل کے داخل ہونے کے آج نوڈیرو میں ٹھنڈے ہواؤں اور بادلوں نے نوڈیرو اور اسکی پسگردائی کے علاقوں کو اپ. ے لپیٹ میں لے لیا ہے صبح سویرے سے چلنے والی ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا اور ہلکی بوندہ بادی کی وجہ سے علاقہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے دن ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں نوڈیرو کے کئی علاقوں میں شدید سردی کے پڑنے سے گیس سپلائی بھی بند کردی گئی ہے جس پر وہاں کے مکینوں گیس کے گھریلو صارفین کو دشواری کا سامنہ کرنا پڑگیا ہے، مکینوں کا کھنا ہے کے گیس کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس سپلائی بند ہے اور گھر میں کھانا پکانے کے لیئے مہنگی لکڑ خریدنی پڑ رہی ہے جس سے مزید پریشانی کا سامنا ہوگیا ہے دوَسری جانب شہر کے علاقہ میں سردی میں اضافے کی وجہ سے گرم اشیائ￿  کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے لوگ سردی سے بچنے کے لیئے چائے کے اسٹالوں سمیت چکن کارن سوپ کے اسٹالوں پر رش لگائے ہوئے ہیں، مزید جسم کو سردی سے ڈہاپنے کے لیئے لوگوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا ہے جہاں سے گرم کپڑے خرید کر سردی سے بچنے کی کوششں کی جارہی ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے 23 جنوری تک بلوچستان سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کے ہونے اور سردی کا مزید پڑھنے کا بتایا گیا ہے، جس دوران شہریوں کو غیر زروری سفر کرنے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔نصیر آباد  میں  موسم سرما کی پہلی بوند پڑ گئی، سردی میں اضافہ، ٹینٹ سٹی کیمپ اور سڑکوں سے بے سہارا ہونے والے سیلاب متاثرین کی تعداد دگنی ہوگئی۔ بارش اور سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بازاروں میں رش نہیں ہے۔ کاروبار متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش، شمالی ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ سردی کے باعث بازاروں میں لوگوں کی خریداری کم رہی، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کاروبار بھی متاثر، لوگ کھانسی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ خیمہ کیمپ میں بھیجے گئے غریب متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شدید سردی میں گرم کپڑوں کی عدم دستیابی کے باعث معصوم بچے، خواتین اور مرد سوکھے ہو گئے ہیں۔ہمیں گرم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کر کے کپڑے، خوراک اور ادویات اور اعلان کردہ فنڈز سے اپنے مکانات کی تعمیر، ہمیں گھروں میں رہائش فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنے گھروں میں آرام سے زندگی گزار سکیں۔

مزیدخبریں