ڈوکری(نامہ نگار)ڈوکری تعلقہ کی کچی سڑکوں کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، محمد یعقوب جونیجو گاؤں، واہوچہ گاؤں، سونہری گاؤں، محرابپور، بخش جتوئی، بابل خان جروار سمیت مختلف دیہات کو جانے والی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں، سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں محمد علی، ریحان احمد، فیصل رضا اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مسلسل حکومت کی وجہ سے ہمارے گائوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائوں کو جانے والی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں اور کئی گاؤں والے سڑک حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گائوں کی طرف جانے والی سڑکوں کو بلاتاخیر مرمت کیا جائے۔
ڈوکری: کچی سڑکیں حادثات روز کا معمول بن گئے
Jan 20, 2023