مزدوروں کے لواحقین کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی، کمشنر سیسی سندھ


کوٹری(نامہ نگار)کمشنر سیسی سندھ کا دورہ کوٹری سرکل۔ہسپتال اور ڈسپنسری کا معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجہ سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔محنت کشوں کو بہتر طبی سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن اختر علی قریشی نے سوشل سیکورٹی کوٹری ہسپتال اور سوشل سیکورٹی کوٹری سرکل کادورہ کیا۔ان کے ہمراہ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کوٹری ہسپتال ڈاکٹررفیق میمن،  محمد علی رایپویو, چیف میڈیکل آفیسر کوٹری سرکل ڈاکٹرطاہر احمدخان اور ڈائریکٹر کوٹری ڈائریکٹوریٹ ظفرمحمدخان بھی موجود تھے۔کمشنر سیسی نے کوٹری سرکل کے اسپتال اور ڈسپنسری کے مختلف شبعوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس کوٹری ہسپتال اور سی ایم کوٹری سرکل نے کمشنر سیسی کو ہسپتال اور سرکل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر اختر علی قریشی نے ہسپتال کی لیبارٹری، مختلف وارڈزکا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں علاج معالجہ سے متعلق دی جانے والی سہولتوں پر استفسار کیا۔کمشنر سیسی نے ہسپتال اور سرکل کے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بہتر طبی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سندھ حکومت طب کے شبعہ پر کافی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر کام کرنا ہوگا۔بعد ازاں انہوں نے افسران کے ہمراہ اجلاس کرتے ہوئے تفصیلات بھی معلوم کیں۔

ای پیپر دی نیشن