گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے شہر کے انڈسٹریل روڈز پر درمیانی اور بڑی لوڈر گاڑیوں، ٹرکوں، ٹریلرز کو داخلے کی اجازت مشروط طور پر مرحلہ وار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں شیخوپورہ روڈ پر تمام طرح کی ہیوی ٹریفک کو اجازت دی جائے گی، 12 بجے سے 3 بجے تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہوا جس میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر عثمان طارق بٹ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جاوید اقبال، صدر گوجرانوالہ چیمبر شیخ فیصل ایوب، علی اشرف مغل اور منی مزدا یسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ کی مشاورت سے گوجرانوالہ چیمبر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ان شرائط سے آگاہ کرے اور پابند کرے کہ وہ شیخوپورہ روڈ پر روڈ اور اس کے شولڈر سے کم از کم 5 فٹ کے فاصلے پر گاڑی پارک کریں اور منی سٹیڈیم سے آگے نہیں لائیں ،گاڑیوں کی پارکنگ، لوڈنگ اور ان لوڈنگ ٹریفک پولیس کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق کرنے کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی یا تہہ شدہ پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر روٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے ،صدر چیمبر اور علی اشرف مغل نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ مشاورت سے حتمی فیصلہ ڈپٹی کمشنر دفتر کو ارسال کیا جائے گا۔ دریں اثناء ایک اور اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرنے گوجرانوالہ میں جاری 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، متعلقہ افسروں نے انہیں بتایا کہ کچھ علاقوں میں خامیاں سامنے آئی ہیں جن سے محکمہ صحت گوجرانوالہ کو آگاہ کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ روز یہ خامیاں دوبارہ رپورٹ نہ ہوں اور جو مائیکرو پلان کے مطابق ایس او پیز ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی بانڈری سے ملحقہ دیہاتوں ، علاقوں میں مزید مثر طریقے سے ویکسی نیشن کی ہدایت کی ۔