شجاع آباد (سٹی رپورٹر) دفتر میں آنے والے ہر سائل کے جائز کام کرنا میری اولین ترجیح ہے سائلین کو کسی سفارش کی ضروت نہیں ہر جائز کام میرٹ پر کیا جاتاہے تحصیل بھر کے سکولوں سے بوگس اندراج کا خاتمہ اور اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میاں خالد عالم نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کے جائز کام بلا امتیاز کئے جاتے ہیں۔