ملتان (خبرنگار خصوصی) کراچی میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا‘ پی پی پی نے الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر سندھ میں دھاندلی کی‘پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کا وقت قریب ہے‘ عوام عام انتخابات میں ثابت کریں گے کہ عمران خان مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن و ایڈوائزر سائوتھ پنجاب خواتین ونگ تحریک انصاف سارہ علی سید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کے ہوش اعتماد کے ووٹ کے دن سے ہی اڑے ہوئے ہیں‘ مخالفین کو تحریک انصاف کی جانب سے بے شمار سرپرائز ملیں گے۔
پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کا وقت قریب: سارہ علی سید
Jan 20, 2023