وہاڑی(نامہ نگار ‘کرائم رپورٹر)تمام انبیاء نے اپنی اقوام کو اللہ تعالیٰ کی واحدنیت، محبت انسانیت اور امن کا سبق دیاصوفیاء کرام تشدد کے ذریعے اپنا نظریہ نافذ نہیں کرتے بلکہ عشق مصطفیٰ ؐکی دعوت دیتے ہیں جس سے معاشرے میں دیر پا امن قائم ہوتا ہے۔اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین بھی اسی مشن کو لے کر پوری دنیا میں پھیل رہی ہے کہ معاشرے کو جوڑنے کے لئے امن کا راستہ اختیار کیا جائے، صلح کروانے والے بنیں اور لوگوں میں آسانیاں پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین، چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ ، دیوان آف جونا گڑھ سلطان احمد علی نے وہاڑی میں منعقد سالانہ میلاد مصطفےؐ و حق باہو ؒ کانفرنس میں کیا ۔سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔کانفرنس میں کثیر تعداد میں نوجوان ، طلباء ، اساتذہ ، سیاسی و سماجی شخصیات ، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔