پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے 

Jan 20, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) درآمدات روکنے سے  زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے۔ 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ سٹیٹ بنک  کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ اضافے سے 4.60 ارب ڈالر ہیں جبکہ 13 جنوری تک کمرشل بنکوں کا زرمبادلہ کا ذخیرہ 22 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.84 ارب ڈالر رہا۔
زرمبادلہ 

مزیدخبریں