بھیرہ؍ بھلوال (نامہ نگاران) سابق وزیر مملکت اور سجادہ نشین بھیرہ پیر محمد امین الحسنات شاہ اور پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ اپنے خاندان سمیت ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ باقاعدہ اعلان کل 21 جنوری کو بھیرہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قائدین کے وفد کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پیر نور الحق قادری، فواد چوہدری اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر ہفتہ دن ایک بجے دربار امیر السالکین حاضری دے کر محمد امین الحسنات شاہ، پیر فاروق بہائوالحق شاہ و دیگر کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر صاحبان 22 جنوری کو زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔2013 کے انتخابات میں ندیم افضل چن کو ایک لاکھ ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دینے کے باوجود 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ نون اور پیر خاندان کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
پیر امین پی ٹی آئی
ن