عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قرض مؤخر کرنے کی تردید کر دی 


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  عالمی بینک نے پاکستان میں ممکنہ آپریشنزکی منظوری میں تاخیر سے متعلق فیصلے کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے عالمی بینک کے فیصلے کے بارے میں پریس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔ گزشتہ روز  ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  نے رپورٹ میں کہا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قرض کی فراہمی توانائی کے قرضوں اور ٹیرف کے حوالے سے کچھ اقدامات کے سبب آئندہ مالی سال تک مؤخر کردی ہے۔
عالمی بنک قرض

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...