بھوئے آصل (نامہ نگار ) کارکنان و رفقاء انجمن کو انجمن طلباء اسلام کو 55ویں جشن تشکیل مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد نے انجمن طلبہ اسلام کے 55ویں یوم تشکیل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن جواں جذبوں کی امین ہے۔ انجمن طلباء اسلام کی 55 سالہ تاریخ شہداء سے بھری ہوئی ہے۔ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفے ٰمیں کارکنان انجمن کی خدمات قابل قدر ہیں سماجی خدمات انجمن طلباء اسلام کا ایک خاصہ ہے۔