ہمارا کردارعوام کے سامنے ‘ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی: کنور عمران سعید 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر پی پی 140 کے امیدوار کنور عمران سعید نے پارٹی کے ضلعی نائب صدر رائے ثاقب کے ہمراہ مرزاورکاں روڈ پر کمبوہ برادری کی طرف سے دیئے جانیوالے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں پر کمبوہ برادری نے آئندہ عام انتخابات میں اپنی بھرپور حمایت کااعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری سیاست کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے انتخابی سیاست کے میدان میں اترے ہیں ہمارا کردارعوام کے سامنے ہے ہمیشہ اصولوں اور نظریا ت کی سیاست کے ذریعے پارٹی کومنظم اور متحرک کرنے کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اگر پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر شیخوپورہ شہر کی تقدیر بدل کررکھ دینگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن