تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف

 
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے تاجر برادری کی احتجاج کے بعد بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے کنٹینرز اور درآمدی سامان پر پورٹ کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کی وجہ سے کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت بحری امور نے بندرگاہوں کو ملنے والے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی ٹرمینلز سے بھی جرمانے خاطر خواہ کم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر کے ٹویٹ کے بعد ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے رویہ اور اقدام کو مثبت قرار دیا۔
کنٹینرز، جرمانے معاف

ای پیپر دی نیشن