ٹیریان وائٹ کیس:  عمران کے وکیل کو ابتدائی بیان جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست میں وکیل کی ابتدائی بیان جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ گذشتہ روز شہری ساجد محمود کی درخواست پر سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ جواب جمع کرانا چاہتے ہیں مگر آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں، آفس نے اعتراض کیا ہے کہ بائیو میٹرک کے لیے عمران خان کو خود آنا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اب تو بائیو میٹرک کی تصدیق کے لیے مختلف آؤٹ لیٹس موجود ہیں،آپ بائیو میٹرک کرا کے رسید ساتھ لگا دیں۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان اسلم بٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ابتدائی بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے جواب کی پیشگی کاپی پٹیشنر کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
ٹیریان وائٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...