کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 239.50 روپے پر بند ہوا جبکہ امریکی کرنسی کا انٹر بنک ریٹ 24 پیسے اضافے کیساتھ 229.15 روپے رہا۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1909 ڈالر ہے۔
ڈالر سونا
ڈالر 50 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 1200 روپے تولہ گر گئی
Jan 20, 2023