پاکستان  کو  مستحکم معاشی پوزیشن  میں دیکھنا چاہتے ہیں : امریکہ

Jan 20, 2023


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنج سے آگاہ ہیں۔ پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا ہمیں علم ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے مذاکرات کر رہا ہے۔ پاکستان ہمارا پارٹنر ہے اور ہم اسے بھرپور معاونت فراہم کریں گے‘ تاہم ان اداروںسے معاملات پاکستان کو ہی طے کرنا ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تکنیکی معاملات پر امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی حکام رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ‘ پاکستانی دفترخارجہ‘ وائٹ ہائوس اور امریکی وزارت خزانہ کے درمیان پاکستان کی میکرو اکنامی کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہوتی ہے۔
امریکہ

مزیدخبریں