خیبر (نوائے وقت رپورٹ) ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور بارودی مواد پھینکا جس سے پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی۔ جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ دہشت گرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہو گئی۔ پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔خود کش حملے میں دو پولیس اہلکارں سمیت تین افراد شہید ہوئے۔ شہید اہلکاروں میں منظور شاہ اور یونس شامل ہیں۔ جبکہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا۔ حملہ آوروں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے۔
خودکش حملہ