6 یوسیز میں بے قاعدگیوں کی شکایات‘ الیکشن کمیشن نے سماعت کی تاریخ تبدیل کردی

Jan 20, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے دوران 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کی شکایت کے معاملے پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی۔ جماعت اسلامی نے 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے پر سماعت کیلئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی بے قاعدگیوں پر سماعت آگے بڑھانے کی درخواست کی جسے ای سی پی نے قبول کرلیا۔ الیکشن کمیشن پاکستان اب کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر سماعت 23 جنوری کے بجائے 25 جنوری کو کریگا۔ ای سی پی نے فریقین کو سماعت کیلئے نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔

مزیدخبریں