کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران سندھ پولیس کے 11 پی ایس پی افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 پر جبکہ دو کو 17 سے 18 گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر/فائنانس/لاجسٹکس مظفر علی شیخ نے تقریب میں شریک محمد عارب مہر، عبدالعظیم تنیو،عبدالقیوم پتافی فدا حسین جانوری، نسیم آرا پنہور، شاہجہاں،سید محمد علی رضا،جاوید ضمیرالدین فاروقی، سیدسلمان حسین کو گریڈ 19 جبکہ سعد ارشد اور کامران خان کو گریڈ 18 پر ترقی دینے کے باقاعدہ رینک لگاتے ہوئے اپنی اور سندھ پولیس جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ڈی ئی جی اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے شرکت کی۔
پولیس افسران ترقی
سندھ پولیس کے 11 افسران کی گریڈ19‘2 کی18 میں ترقی
Jan 20, 2023