کمرشل بینکوں کو مساجدو چیرٹیز کے اکائونٹ کھولنے کی ہدایت


کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکائونٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکائونٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکائونٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک ٹرسٹ، سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکائونٹ کھولیں۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے مزید کہاکہ کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیز کے اکائونٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیے کے ذریعے کمرشل بینکس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن