کراچی‘ ڈی سی آفس کیماڑی میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈی سی کیماڑی آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سائٹ ایریا میں ڈی سی آفس کیماڑی کے باہر احتجاج کے دوران ڈی سی آفس میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرنے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ پیپلز سروس سینٹر کے منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، بلال غفار، عطا اللہ، سعید آفریدی، داوا خان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 150 سے 200 نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مقدمے کا متن کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان نے ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ کی، پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان نے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان دفتر کا سامان اور لیپ ٹاپ بھی لے گئے، ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 3 شہری بھی زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن