کراچی(کامرس رپورٹر)صرف ایک سال میں 14 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی کے بعد صرف تین ہفتے کی امپورٹ کور کے برابر 4.3 ارب ڈالر رہ جانے والے پاکستان کے ڈالر ذخائر میں مسلسل چار ماہ تک کمی کے بعد پہلی بارتقریباً 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ۔ گزشتہ ہفتہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25کروڑ 58لاکھ ڈالر کے اضافہ کے بعد مجموعی ذخائر 10ارب 18کروڑ78لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10ارب 44کروڑ36لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 13جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 4ارب 34کروڑ32 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4ارب60کروڑ12لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر22لاکھ ڈالرز کی کمی سے5ارب84کروڑ46لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5 ارب 84 کروڑ24 لاکھ ڈالرریکارڈ کئے گئے۔