نواز شریف و زردای نے توشہ خانہ میں بھی ہاتھ مارا ہوا ہے، افتخار درانی 

Jan 20, 2023


 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر رہنماء تحریک انصاف افتخار درانی نے کہا ہے کہ چند ہفتوں پہلے عمران خان کی تفصیلات پبلک کرنے والے آج لاہور ہائیکورٹ سے راہ فرار حاصل کئے ہوئے ہیں توشہ خانہ کی تفصیلات شائع کرنے سے انکاری ہیں نواز شریف و زردای نے توشہ خانہ میں بھی ہاتھ مارا ہوا ہے افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان کو ملے تحائف کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے سفارتی تعلقات کو خطرہ نہیں پھر تو نواز، زرداری کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔

مزیدخبریں