بلاتفریق کمیونٹی کی سماجی، فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں،وفد جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد کی سفیر پاکستان جناب امیر خرم راٹھور سے سفارخانہ ریاض میں ملاقات
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد کی سفیر پاکستان جناب امیر خرم راٹھور سے سفارخانہ ریاض میں ملاقات۔ وفد کی قیادت صدر جمعیت علماء اسلام الریاض مولانا عبدالحکیم دیشانی نے کی۔ وفد میں سابق سکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سعودی عرب حافظ ذاکر جذبی ، انجینئر محمد عبدالصبور ، مولانا عبدالسلام ، قاری عزیز الرحمن ہزاروی اور قاری محمد فیاض بھی شامل تھے۔ جے۔ یو۔ آئی کے وفد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سفیر پاکستان کے سامنے رکھا۔ وفد نے سفیر پاکستان کو بتایا کے جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے تمام شہروں میں بڑے منظم طریقے سے بلاتفریق کمیونٹی کی سماجی، فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفد نے مختلف شہروں کے لیے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کی سرپرستی میں اپنے رضا کار ترجمان کی خدمات پیش کی جس کو سفیر پاکستان نے سراہا۔ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی مقامی قوانین کا احترام کریں۔سفارتخانہ اور قونصلیٹ تمام سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہوکر کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے درپیش مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ وفد نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کو بڑی توجہ کے ساتھ سنا بعد ازاں جے۔ یو۔ آء کے وفد نے ویلفیئر اتاشی محمد معصوم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہے بھی کمیونٹی کے مسائل سے اگاہ کیا۔