یف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نجی بینک سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی،ضبط کی گئی جعلی کرنسی کی مالیت83 لاکھ روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران نجی بینک سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ایف آئی اےحکام نے بتایا کہ ضبط کی گئی جعلی کرنسی کی مالیت83 لاکھ روپےہے، ابتدائی تفتیش کےمطابق جعلی کرنسی میں نجی بینک کاملازم ملوث ہے،ایف آئی اےپشاور:بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضےمیں لےلی گئی ہے اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ایف آئی اے کو نجی بینک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔