آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار : گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا

آسٹریلوی صحافی نے دعویٰ کیا ہےسابق آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک کو ان کی گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا ہیں۔آسٹریلوی صحافی پیٹرفورڈ نے کہا کہ مائیکل کلارک پر گھریلو تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کلارک کی دوست نے انہیں تھپڑ مارا۔ویڈیو میں مائیکل کلارک کو دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جھگڑے میں کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں جب کہ اس دوران کلارک کی دوست نے انہیں زور دار تھپڑ دے مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک اس واقعے میں کسی کو چارج نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن