نیو ورلڈ آرڈر سے ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار،تنہا چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے: بلاول بھٹو زرداری

Jan 20, 2023 | 16:21

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے روس سمیت دنیا کے تمام ملکوں سے اچھے تعلقات ہیں، مشترکہ حکومتی کمیشن کے اجلاس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا،جولائی میں پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے اور معیشت کو نقصان پہنچا،ان حالات میں قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے پر شکرگزار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے آ خری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو پاکستان آئے ہیں ،ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کررہے ہیں ،عالمی سطح پر معاشی ابتری اور کساد بازاری سے پاکستان بھی متاثر ہواپاکستان کے دنیا کے تمام ملکوں سے اچھے تعلقات ہیں،جولائی میں پاکستان کو سیلاب کی آفات کا سامان کرنا پڑا،بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے اور معیشت کو نقصان پہنچا،ان حالات میں قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور ریل فوڈ سیکیورٹی ،تیل وگیس قدرتی وسائل اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا،توانائی کے شعبے میں تعاون پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، مذاکرات کے نتیجے میں کئی معاہدے ہونے جارہے ہیں۔ وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ توانائی حکمت عملی،انرجی سیکورٹی اور پائیدار توانائی کے وسائل کے حوالے سے روس عالمی سطح پر اہم شراکت دار ہے،تیل وگیس کی تلاش اور اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر روس سے بات چیت اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل وگیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام سے ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی،جیو پولیٹیکل حقائق کا تمام ملکوں اور خطوں کو سامنا ہے،روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے توانائی کی تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ،تین روزہ مذاکرات میں مصنوعات پٹرولیم،قابل تجدید توانائی زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ،ہمارا مقصد اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔روس کے وزیر توانائی نکولے شلگونووف نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں ہاکستان اور روس کے درمیان توانائی،تیل وگیس،زراعت ،مالیات،تجارت،سرمایہ کاری،کسٹم،صنعت،تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں،مواصلات روڑز ،پوسٹل سروس اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ روس کی بڑی کمپنیاں پاکستان آئیں گی جس سے مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

مزیدخبریں