شعیب اختر کے اعزاز میں قونصل جنرل کا عشائیہ

پاکستان کرکٹ کے معروف بائولر شعیب اختر ک اعزاز میں جدہ میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے پر تکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان کمیونٹی نے شرکت کی عشائیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اہم کردار پر روشنی ڈالی، کھیل برادریوں اور قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مملکت میں کرکٹ کھیل کے امکانات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اپنے کرکٹ کے تجربے کو سعودی عرب کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
شعیب اختر کے کرکٹ کیریئر کی منتخب جھلکیوں نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور اپنے تبصروں میں شعیب نے KAUST اور قونصلیٹ جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کا ان کے اور کرکٹ کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔شاہ عبداللہ یونیورسٹی کے چئیرمین ڑن جاو جو موسم سرماء کی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں کمیونٹیز کو اکٹھا کر سکتی ہیں۔ ثقافتی مصروفیات کے لیے KAUST کی ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ فالمبان اور جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر فیض زین العابدین 
عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے قابل ذکر افراد، کاروباری شخصیات اور سماجی کارکنوں اور KAUST انتظامیہ، کمیونٹی اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شعیب اختر KAUST میں سرمائی افزودگی پروگرام کے کلیدی نوٹ اسپیکر بھی ہوں گے اس سے قبل بہت سے عالمی شہرت یافتہ کھیل، سائنس اور کاروباری رہنما KAUST میں کلیدی نوٹ اسپیکر کے طور پر لیکچر دے چکے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاکستانی کی معیشت میں اہم رول ادا کررہے ہیں عشایہ سے قبل شعیب اختر نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں پاکستانی طلباء￿ میں ایک تقریب مین کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے طلباء￿ میں کوچنگ کی جس میں بلے بازی اور بالینگ کے رموز سے آگاہ کیا۔
ہنرمند خواتین کی پذیرائی کرنا ضروری ہے ، شفگتہ مناف 
پاکستان کمیونٹی جدّہ کی محترمہ شگفتہ مناف نے ٹیلنٹ سپوٹر (talent spotter)کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا۔جس میں تمام مکاتب فکر کے لاتعداد لوگ ایک چھت تلے نظر آے شگفتہ مناف نے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نظامت کے فرائض فائزہ شیخ اور نسیم سحر نے ادا کیے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آفتاب خان۔ڈاکٹر سید مسعود۔ڈاکٹر ارم تنویر۔ڈاکٹر یوگی وہاب۔اور زاہدہ بھنڈ تھیں اس تقریب میں وہ خواتین جو کسی نہ کسی چیز میں مہارت رکھتی ہیں ان کے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لانے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جن میں شہیر دیشمک۔عبدل ماجد فرید۔سیما فرید۔عبدلعزیز فرید۔شارق
فرید۔آمنہفرید۔نازنینایاز۔سائرہ۔صفیہ۔یسرا اسد۔یسرا۔سحر۔صائمہ
عرفان۔سونیا۔ثوبیہ۔باسل۔مریم۔شامل تھیں۔شگفتہ مناف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کے میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی
 ہے کے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ہنر کو ڈھونڈ کر سب کے سامنے لا￿£یں اسی لیے میں ان کو ایک پلیٹ فارم دیتی ہوں جس کے زریعے وہ اپنے ہنر کو سب کے سامنے لا سکیں اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔تقریب کا اختتام پاکستان سعودیہ کی سلامتی کی دعا سے کیا گیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر لطیف اکبر کے اعزاز میں عشائیہ
آج فلسطین میںاسرائیلی جارحیت کے سو دن سے زائد ہوگئے ہیں اس ظلم و بربریت پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ کوئی چھپا ہوا جرم نہیں ہے۔ لیکن کشمیرکے اندرجوظلم ہورہا ہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں کسی کو نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بمباری نہیں ہورہی ہے لیکن وہاں لوگ بمباری سے زیادہ ہندوستانی فوج کا ظلم ستم سہہ رہے ہیں۔ عورتوں، بچوں اورمردوں کو بے دردی سیمار رہے ہیں۔ بے شمار کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے۔ جنازوں تک کو نہیں بخشا۔ اسے بھی نشانہ بنایا۔ انھوں کہا جس دن برطا نیہ کی سڑکوں پر ایک لاکھ کشمیری متحد ہوکر جمع ہوجائیں گے تو کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ لیکن وہاں لوگ اکھٹا نہیں ہیں۔ مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہیں- یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیں جب کشمیرکی بات ہوتو اکھٹا ہونا چاہیے جب پاکستان کی بات ہوتواکھٹا ہونا چاہیے یہ بات جدہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر لطیف اکبر نے جموں و کشمیر ا?رسیز کمیٹی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ انھوں نیکہ مجھے یہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ یہاں پر آپ لوگ اکھٹا ہیں اورمل کر کام کررہے ہیں۔ایک ہوکر پروگرام کرتے ہیں۔ اپ لوگ مقامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لئے بہترکام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے پاک سعودی تعلقات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کاساتھ دیا ہے اور پاکستان کی معاشی استحکام میں بھی بڑا ساتھ دیا ہے۔ انھوں جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے تمام عہداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور سے چیئرمین سردار وقاص عنایت، سردار محمداشفاق، عبدالطیف عباسی، چودھری خورشید، چودھری محبوب ، سردار مہتاب سرور، راجہ شمروز، چودھری معروف حسین، عمران اکرم، شجاع اعوان، راجہ ریاض، شریف زمان اور دیگرکا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے پاکستانیوں سے ا پیل کی وہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ انھوںنے پا کستان کے سابق وزیرآعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کارناموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں پاسپورٹ کے حصول میں آسانی پیدا کی جس سے لاکھوں پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر ہوئے۔ تقریب سے انجینئر عارف مغل، چودھری تصور حسین، چودھری اکرم گجر، جان گلزار، سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین اور سردارعنایت اللہ عارف نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن