لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا ہے کہ ڈیووس میںمنعقد ہ ورلڈ اکنامک فورم 2024 میں پاکستانی پویلین معروف کمپنیوں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی توجہ کا مرکز رہا جس سے پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں حوصلہ افزاء مدد ملی ہے۔