لاہور (نیوز رپورٹر) میزان بینک اچھرہ برانچ کی جانب سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں اسلامک بینکنگ کی آگاہی پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں اسلامک بینکنگ کے حوالے سے منیجر گلریز اکرم خان، ایریا منیجر عتیق الرحمن اور رانا عزیر نے اسلامک بینکنگ کی اہمیت اور قران و حدیث کی روشنی میں مالیاتی معاملات اور عہد حاضر کے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حافظ اجود عبید ،مفتی محمود، مفتی سعید اور شیخ راشد روف نے خصوصی شرکت کی۔