جماعت اسلامی کے رہنماؤںپر قاتلانہ حملے بزدلانہ کاروائی :ضیاالدین انصاری

Jan 20, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہورضیاالدین انصاری  ایڈووکیٹ، خالد احمد بٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد،ڈاکٹر محمود خان،عامر نثار خان،میاں رشید احمد آف منہالہ امیدوار جماعت اسلامی NA.120 وصدر کسان بورڈ وسطی پنجاب و دیگر قائدین نے جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں کی  الیکشن کمپین کے دوران قائدین اور ورکرز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منہالہ لاہورکے راستہ میں الیکشن کمپین کے دوران  جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ورکرز پر قاتلانہ حملہ مخالفین کی  بزدلانہ کاروائی ہے۔ سیاسی مخالفین جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزاہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں  پر اتر آئے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی میدان میں موجود ہے۔ سیاسی مخالفین خدمت کی سیاست کا مقابلہ ہتھیاروں سے کرنا چاہتا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ 

مزیدخبریں