لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں خلافت راشدہ خصوصا حضرت صدیق اکبر کے نظام کو نافذ کیا جائے۔ اسی نظام کی برکات سے ملک بیرونی ڈکٹیشن سے بھی آزاد ہوگا اور عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی نصیب ہوگی۔ ملک اس وقت جتنے مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے اس سے نکلنے کیلئے خلفائے راشدین خصوصاً صدیق اکبرؓ کے سنہری دور کے روشنی سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے رہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد امجد خان نے کہیں۔