پاکستان ، ترکیہ تعلقات کی مضبوطی میں میڈیا کا کردار اہم ہے: ترک قونصل جنرل

Jan 20, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ‘ترکیہ اردو کے لاہور آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اردو پاکستانی اور ترک عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ تقریب میں ترکیہ کے سرکاری ادارے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن (ٹکا) کے صدر محسن بالچی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکیہ اردو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معلومات کے تبادلے میں بے مثال کردار کیا اور عوامی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو وسیع کیا۔ ترکیہ اردو کے تعاون سے پاکستانی صحافیوں کو نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ ترکیہ میں تربیت کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں