خیبر پی کے، (ن) لیگ کے مہتاب عباسی گروپ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان گروپ ڈاکٹر جہانگیر خان نے کہا کہ این اے 17 پر ن لیگ نے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر ورکرز کے ساتھ زیادتی کی۔ ترجمان سردار مہتاب گروپ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کریں گے۔ انتخابات میں این اے 17 پر ن لیگ کے مخالف فریق کا ساتھ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...