خلیج عدن: حوثیوں کا جدہ سے کویت جانیوالے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سینٹ کام نے خلیجِ عدن میں ٹینکر شپ پر ایک اور حوثی حملے کی تصدیق کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ حوثیوں نے چم رینجرز نامی جہاز پر 2 اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ ترجمان امریکی سینٹرل کمان کے مطابق دونوں میزائل جہاز کے قریب سمندر میں گرے،  کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ چم رینجرز امریکہ کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار آئل ٹینکر تھا جس پر حوثی نیول فورسز نے میزائل فائر کیے۔ برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ایمبری کے مطابق ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا، جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا جب مشتبہ ڈرون کی اطلاع ملی۔ واضح رہے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف  جانے والے بحری جہازوں پر حملے بڑھا دیئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...