8 فروری کو الیکشن ہونا انتہائی ضروری، جہانگیر ترین

Jan 20, 2024

ملتان (سپیشل رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی کی رہائش گاہ پر چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے پریس کانفرنس کی، 65سے زائد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ق کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے بھی اپنے تمام ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔ بریگیڈئر ر قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار جہانگیر خان ترین اور انکے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا۔حمایت کا اعلان کرنے والوں میں تحریک انصاف کے یوسی چئیر مین پروفیسر امجد خان، عبدالمجید خان نیازی، حاجی نواز سوڈانی , ملک افضل آرائیں ، , محسن خان بلوچ، رانا منظور احمد ، عبدالرشید کھیڑا ، عرفان جوئیہ، رانا سجاد حسین ، چوہدری قیصر محمود گجر، مظہر خان ملغانی ، عرفان خان بلوچ، ملک اکرم , اکبر علی انصاری، ملک منیر احمد تھہیم، تصور خان بابر، ، رانا امجد , طارق مرتضیٰ ملیزئی , رانا اشتیاق ، نعیم عباسی، جہانزیب خان مروت، عقیل یوسف بھٹی،فاروق خان، چوہدری نثار احمد، ملک نثار الامین اعوان، سلیم اللہ خان بلوچ، رسالت خان شیروانی، عرفان خان علیزئی، , چوہدری مظفر یاسین، ملک رفیق سندیلہ ، کونسلرز محمد یوسف ،نوید راں، شہزاد عالم، ، شہزاد ملک , خلیل الرحمٰن، رانا مغیث رضا , اختر خان نیازی , مشتاق خان بلوچ، نوید سیال , شریف خان بلوچ،پرویز خان بلوچ، جاوید چوہان، انیس مہدی، ملک طارق آرائیں، ملک ریاض آرائیں ، ذیشان ملک، ملک اللہ ڈیوایابھابھہ، وجاہت کرامت مغل، خالد ملنہاس, ذوالفقار جوئیہ، ڈاکٹر سلطان احمد، ملک منصور اعوان، سمیع اللہ خان باروزئی و دیگر شامل تھے۔ جہانگیر ترین نے حمایت کا اعلان کرنے  والے ق لیگی رہنما  ،سابق یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ن لیگ کے  امیدوار برائے حلقہ پی پی 215 شاہد محمود خان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 216 بابر شاہ سمیت سینیر پارٹی رہنما اسحاق خان خاکوانی، اظہر کملانہ و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہمارے ساتھ شامل ہونے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حلقے اور ملتان کے لئے ایسے منصوبے لائیں گے جو پہلے کوئی نہیں لاسکا۔ تعلیم ،صحت، اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے منصوبے میری ترجیحات پر ہیں۔ تمام علاقوں میں سیوریج ،روڈز، پینے کا پانی، بجلی و بنیادی ضروریات کے منصوبے جنگی بنیادوں پر لائے جائیں گے۔ تمام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے حلقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ملکی ومعاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔عمران خان کے حالات میری وجہ سے خراب نہیںہوئے بلکہ جب مجھ پر ذاتی حملے ہوئے تو میں الگہوگیا ایرانی حملہ پر ردّعمل پر خراج تحسین پیش کرتے اور دعا ہے اﷲ پاک ایران معاملے کو سنبھال لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایران پر پاکستان کے جوابی حملہ کی مذمت سے افسوس ہوا۔ پچھلی حکومت بھی میں نے آزاد کو ساتھ ملا کر بنوائی تھی اب بھی سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ 8 فروری کو الیکشن ہونا انتہائی ضروری ہے ،پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ ایک حکومت آئے جو 5 سال پورے کرے ، اگر الیکشن آگے جائیں گے تو کسی وجہ سے آگے جائیں گے مگر مجھے نہیں لگتا کے آگے جائیں گے ۔ زراعت میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے لیے کام کیا جائے گا  ، فی ایکٹر پیداوار بڑھے گی پاکستان کے لیے بہتر ہے ، کسی بھی ملک کی خود مختاری اس کی معیشت کی مضبوطی ہے ، اگر معیشت مضبوط ہوگی تو کسی کی امداد کی ضرورت نہیں ہوگی ، انڈسٹری ،آئی ٹی اور تمام پیداواری شعبہ جات کو ترقی دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں