خانیوال (نمائندہ خصوصی، خبر نگار، نامہ نگار) سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے ریلوے گرائونڈ خانیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کا سمندر بتارہا ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف نہیں، ہم سے مقابلہ کرنے والے بزدل آج بھاگ گئے، نواز شریف نے خود پر ہوئے ظلم کا بدلہ ریاست سے نہیں لیا۔ میں نے مشکلات برداشت کیں لیکن اپنے والد، اپنی قوم اور خانیوال کا سر کبھی جھکنے نہیں دیا، نوازشریف اور مریم نواز نے کبھی میدان نہیں چھوڑا۔ آخری گیند تک ان کا مقابلہ کیا۔ تم سے نوازشریف نے انتقام نہیں لیا نوازشریف نے تو اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا۔ نوازشریف کا کوئی ساتھی اسے چھوڑ کر نہیں گیا۔ تمہارے اپنے لوگوں نے تمہیں چھوڑ دیا۔ نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے انہیں روزگار چاہیے یا ہاتھوں میں پٹرول بم اور پتھر۔ نوازشریف کا بیانیہ وہ منصوبے ہیں جو کراچی سے خیبر تک نواز شریف نے لگائے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا واویلا کرنے والوکیا نوازشریف نے تمہیں کہا تھا کہ شہداء کی یادگاروں پر حملہ کرو۔ نوازشریف صرف اقتدارکے لیے حکومت نہیں چاہتا۔ وہ روٹی ،گیس اور بجلی سستی کرنے کے لیے حکومت بنانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید کانجو، عظمی بخاری، سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان خان ڈاہا، امیدوار این اے 145محمد خان ڈاہا، امیدوار این اے 147چوہدری افتخار نذیر، امیدوار پی پی 211رانا محمد سلیم حنیف، امیدوار پی پی 210حاجی عطاء الرحمن، امیدوار اپی پی 209چوہدری ضیاء الرحمن ، کبیروالا سے مخدوم مختار حسین امیدوار این اے 144، رانا عرفان محمود امیدوار پی پی212، حاجی بابا امیدوار پی پی205، میاں چنوں سے پیر محمد اسلم بودلہ این اے 146، عامر حیات ہراج امیدوار پی پی207، رانا بابر حسین امیدوار پی پی 208، چوہدری ضیاء الرحمن امیدوار پی پی 209، حاجی عطاء الرحمن امیدوار پی پی 210، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام شبیر ساقی، شیخ فتح علی، شیخ اکمل، غزالہ شاہین سمیت دیگر امیدواران، عہدیداران و کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔