ہائیکورٹ: نواز شریف کو پروٹوکول پر سی سی پی او  کیخلاف درخواست میں ترامیم کی ہدایت 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نواز شریف کو پاکستان آمد پر پروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمار کس دیئے کہ آپ پہلے درخواست میں ترامیم کریں، سی سی پی او کو فریق بنائیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے اور انہیں گزشتہ برس 21 اکتوبر کو پروٹوکول دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سزا یافتہ شخص کو سلیوٹ کیا، نواز شریف پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھے، سیلیوٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...