فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں سابق شوہر عثمان عرف اللہ ٹو نے اپنی سابقہ بیوی (س) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی‘ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس رپورٹ میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ طلاق یافتہ ہے۔ سابق شوہر اس کے گھر آ کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ زبردستی متعدد بار زیادتی کر چکا ہے۔ پولیس فیکٹری ایریا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔