بلوچستان میں  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر امیدواروں کو بھاری جرمانے 

اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر  نجیب اللہ  کاکڑ، زیارت بلوچستان  نے  انتخابی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی  پر  PML(N) صوبائی  اسمبلی  (PB-07)کے امیدوار  نور محمد دمڑپر 40,000روپے  جرمانہ  کر دیا، اسکے علاوہ  ڈسٹرکٹ  مانیٹرنگ آفیسر مردان نے صوبائی  اسمبلی (PK-58)کے امیدوار  ذولفقار  خان پر25,000روپے ،(PK-54)مردان کے امیدوار گوہر علی شاہ (ANP)پر10,000روپے اور (PK-61)مردان کے امیدوار  جمشید خان (PML-N)پر 10,000روپے  کا جرمانہ عائد کیا۔نیز  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے  متعلقہ امیدوار کو20,000روپے جرمانہ  عائد کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی  مختلف  ضلعوں میں انتخابی امیدواروں کے ساتھ میٹنگز  میں انہیں  بتایا گیا کہ  کسی بھی خلاف ورزی  کی صورت میں  فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق پر  عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...