فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو فیصل آباد کچہری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احاطہ کچہری سے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیال کاسترو کو فیصل آباد کچہری میں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھیر لیا اور انہیں اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ خیال کاسترو کے انکار پر وہ انہیں زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ خیال احمد کاسترو پی پی 118 سے انتخابات 2024 میں تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ وہ 9 مئی کے مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ خیال احمد کاسترو 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کروانے فیصل آباد کچہری آئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیر خیال احمد کاسترو فیصل آباد کچہری سے گرفتار
Jan 20, 2024