عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے متحدہ کو مینڈیٹ دے دیا: خالد مقبول  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اب کراچی کے نمائندوں کو واپس ملنے والا ہے۔ کراچی کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دے دیا ہے۔ 21 جنوری کو کراچی کی رائے اور مینڈیٹ پر عوامی مہر لگے گی۔ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ 2018ء کے الیکشن کی بات نہیں کروں گا اس کی شفافیت کا سب کو علم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...